پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

شہیدوں کا خون رنگ لاہے گا،چوہدری یاسین


شہیدوں کا خون رنگ لاہے گا،چوہدری یاسین
پاک افواج کی کشمیر اور پاکستان کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں
کوٹلی (پ ر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رنگ لاہے گا پاک افواج کی کشمیر اور پاکستان کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں پوری قوم انکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہید سید فراز شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے جوان پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت آپنی جانوں کی قربانی دے کر کر رہے ہیں جب کسی جگہ ایک سپاہی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوتا ہے تو اسکا خون وطن عزیز کے چمن کی آبیاری کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مسلح افواج پر فخر ہے جنکی حربی صلاحیتوں نے آپنا لوہا منوایا ہے بھارتی افواج نے اگر آزاد کشمیر کی جانب میلی آنکھ سےبھی دیکھا تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا شمشان کھاٹ بنادیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 48دنوں سے کرفیو کے نفاذ کے باعث پوری وادی مفلوج ہوچکی ہے اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اقوام متحدہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے آپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے 48دنوں میں بھارت کی نو لاکھ سے زائد ریگولر فورس کے علاوہ ہزاروں پیرا ملٹری فورسز اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے کشمیریوں پر حرصہ حیات تنگ کر کے رکھ دیا ہے
یاسین

© Copyright 2019. All right Reserved