پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ


قومی اسمبلی رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ سیکشن 108 جبکہ سینیٹ کےسیکشن 84 میں ترمیم کی جائیگی
چندہفتوں میں ترمیم کاکام مکمل،مسودے کی منظوری متعلقہ ہاؤس سے سادہ اکثریت سے لی جائیگی


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزارت قانون نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، کرپشن کیسز میں ملوث ارکان پارلیمنٹ پروڈکشن آرڈرز کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ وزارت قانون حکام کے مطابق قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے سیکشن 108 جبکہ سینیٹ کے متعلقہ رولز کے سیکشن 84 میں ترمیم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں پروڈکشن آرڈر سے متعلق رولز میں ترمیم کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور مسودے کی منظوری متعلقہ ہاؤس سے سادہ اکثریت سے لی جائے گی۔ وزارت قانون کے مطابق کرپشن سے متعلق مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔

پروڈکشن آرڈر ترمیم

© Copyright 2019. All right Reserved