پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

یوم عاشور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا


یوم عاشور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا
ریاست بھر میں تعزیئے ،علم اور ذوالجناح‘بڑے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزادکشمیر میں یوم عاشورہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا ، حضرت ا مام حسینؓ کے72جانشاران شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریاست بھر میں تعزیئے علم اور ذوالجناح‘بڑے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے محالس اعزاء تقاریب سمینار مذاکرے مشاعرے منعقدہوئے ذاکرین علماء سکالرز نے امام عالی مقام کی شہادت پر روشنی ڈالی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے تھے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے سب سے بڑا ماتمی جلوس برآمد ہواماتمی جلوس کی قیادت علامہ سید کفایت حسین نقوی نے کی اس موقع پر سید شبیر حسین بخاری ‘لیاقت نقوی‘سید عابد حسین بخاری‘فرید عباس نقوی‘علامہ تصورحسین جوادی ‘نذیر حسین شاہ بخاری‘سرفراز حسین ‘اقبال رشید منہاس ‘مفتی سرفرازحسین عزاداران حسین نے مریشہ خوانی‘زنجیرزنی‘نوحہ خوانی کی جلوس اپراڈہ پہنچا تو وہاں یہ تمام ظہرین ادا کی گئی نماز کی ادائیگی کے بعد عزاداران حسین نے ماتم کیا اس موقع پر علامہ عاطف حسین نقوی‘سید شبیر حسین بخاری‘اقتدار نقوی نے خطاب کیا اور قراردادتین پیش کی جو ملت جعفریہ مظفرآباد کی طرف سے پیش کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا اسلامیان ریاست جموں وکشمیر کا یہ عظیم الشان اجتماع روز عاشور10محرم الحرام 61ھ کربلا میں حضرت ا مام حسینؓ آپ کے اہل بیت و اصحاب باوفاعلیہم اسلام کی مظلومانہ شہادت پر رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سیدہ زہر اسلام اللہ علیہا‘آئمہ اطہار بم السلام بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی بارگاہ اقدس اور رہبر معظم مراجع عظام علمائے کرام اور اسلامیا ں جہاں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved