ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ،احسن منظور


مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ،احسن منظور
بھارتی درندگی کیخلاف انسانی حقوق کے دعویدار عالمی سطح پر کردار ادا کریں
مظفرآباد(سٹی رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، تقریب کے میزبان و مسلم لیگ ن آزادکشمیر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور سمیت ن لیگی رہنما طارق بٹ، ندیم پلہاجی، اعجاز زرگر و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحومین کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بانی پاکستان محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 38روز سے کرفیو کا نفاذ ہے، مریضوں کو ادویات تک میسر نہیں آرہی ہیں جبکہ بچے دودھ کیلے بلک رہے ہیں، ہندوستان کی جابر افواج بے گناہ کشمیری عوام کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے، بھارت سے آزادی لینے کیلئے سرگرم کشمیری رہنمائوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں، ہندوستان کے جابرانہ تسلط کے باعث مقبوضہ جموں کشمیر میں عوام جیل میں بند ہو کر رہ گے ہیں، 38 روز سے محصور کشمیری عوام کی خیرت والی خبریں نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عالمی برادری کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں وہ بھی عملی طور پر ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ انسانی حقوق کے دعویداروں کو عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے عالمی برادری کو کو اس سلسلہ میں عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved