ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

قمر حسین شاہ با صلاحیت آفیسر ہیں،منور انقلابی


قمر حسین شاہ با صلاحیت آفیسر ہیں،منور انقلابی
جنڈالہ(نمائندہ اوصاف)مقامی سیاسی سماجی و تجارتی شخصیات سردار منور انقلابی، سردار ادریس خان، سیّد مسعود گردیزی چوہدری اسلم خان سردار منظور عالم عباسی اور انجمن تاجراں جنڈاٹھی پانیولہ و بنگوئیں کے جئملہ عہدیداران نے سیّد قمر حسین شاہ کو منیجر نیشنل بینک آف پاکستان راولاکوٹ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف انتہائی با صلاحیت اور تجربہ کار آفیسر ہیں جنہوں نے شبانہ روز محنت سے ترقیابی کی منازل طے کیں اور اپنی نئی جائے تعیناتی پر بھی عوام اور کھاتہ داروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔


© Copyright 2019. All right Reserved