پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، لیاقت بیگ


لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، لیاقت بیگ
بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے
باغ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورآزادی کی تحریک کامیاب ہو گی کشمیری سکھ کا سانس لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرحان علی صیاد میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ہائی سکول میرہ جنوبی باغ میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ صدر تقریب سردار حلیم خان تھے سردار لیاقت بیگ نے کہا کہ جو قومیں کھیل کے میدان آباد رکھتی ہیں وہاں کے ہسپتال خالی ہوتے ہیں ۔ کھیل صحت مند سرگرمی ہے لیکن اس وقت اپنی توجہ تحریک آزاد کشمیر پر مزکور رکھیں بھارت مظلوم کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھارہا ہے ۔ اقوام عالم کی خاموشی قابل مزمت ہے نوجوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت ، مظلوم کشمیریوں کی تحریک آزادی میں عملی شرکت اور جذبہ جہادسے سر شار ہیں ۔ مکار دشمن کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے ۔ نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اسوقت باہمی اختلافات کو ختم کر کے اتحاد اور یکجیتی کے ساتھ آزاد ی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کریں 25ستمبر آل پارٹیز الائنس کے زیر اہتمام باغ میں کشمیریوں سے اظہار یکجیتی پروگرام میں نوجوان بھر پور شرکت کریں تقریب سے چوہدری امان اللہ ، ثاقب منہاس ، فیصل مسعود ، راجہ رمضان گل ، سردار اکسیر مغل ، فہیم مشتاق ، عامر کفائت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شاندار ایونٹ کروانے پر انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد دی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved