پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

ا مام حسینؓ کا فلسفہ شہادت انسانیت کی بقاء کیلئے عظیم پیغام ہے، شیراز اعوان


ا مام حسینؓ کا فلسفہ شہادت انسانیت کی بقاء کیلئے عظیم پیغام ہے، شیراز اعوان
نواسہ سرولؐ اپنے ساتھیوں سمیت جان کی قربانی دے کر دین اسلام کو زندہ جاوید کر دیا
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج طارق آباد میں یوم شہدائے کربلا عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔عظیم الشان تقریب کا انعقاد۔عوام علاقہ ،علماء کرام ،اساتذہ ،خواتین طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ممتاز عالم دین صدام عباسی مہمان خصوصی تھے ۔جبکہ صدارت پرنسپل شیراز احمد اعوان نے کی ۔تلاوت معلم علامہ سجاد نے کی ۔قرۃ العین نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔اعجاز نقوی ،وجاہت شریف ،عامر عباسی ،سردار محمد ذوالحسنین نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ حضرت ا مام حسینؓ کا فلسفہ شہادت انسانیت کے احترام ،بقاء کیلئے عظیم پیغام ہے ۔حضرت ا مام حسینؓ نے اپنے ساتھیوں سمیت جان کی قربانی دے کر دین اسلام کو زندہ جاوید کر دیا ۔اس موقع پر شہادت امام عالی مقام کے بعد دین اسلام کیلئے حضرت زینب کے کردار ،خدمات اور جدوجہد کا بھی مفصل احاطہ کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صدام عباسی نے ایمان افروز خطاب کیا ۔آخر میں ملک و ملت کی سلامتی ،کشمیر کی آزادی کیلئے دعا اور شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved