پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

طالبہ کائنات اشفاق کا اعزاز


طالبہ کائنات اشفاق کا اعزاز
تھوراڑ (نمائندہ اوصاف) اندروٹ رہاڑہ کی سماجی شخصیت جونیئر کلرک گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اندروٹ سردار اشفاق حسین خان کی صاحبزادی کائنات اشفاق نے اس سال ایف ایس کے امتحان میں 908نمبرات لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔طالبہ نے اپنی کامیابی کو والدین اور بالخصوص ریڈ فائونڈیشن سکول /کالج کے اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے طالبہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اندروٹ کے اساتذہ کا اجلاس زیر صدارت سردار امجد حسین خان پرنسپل ادارہ ہذا منعقد ہوا اجلاس میں ادارہ کے جونیئر کلرک سردار اشفاق خان کی صاحبزادی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اجلاس سے سردار شبیر احمد خان سینئر مدرس ، محمد قدیر طاہر سینئر مدرس ، آفتاب احمد قاری ، ساجد گلزار پرائمری مدرس نے بھی خطاب کیا اور مبارکبا د دی ۔


© Copyright 2019. All right Reserved