پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

حضرت ا مام حسینؓ نے دشت ِ کربلا میں اسلام کو حیات ابدی سے سرفراز کر دیا ، مولانا امتیاز صدیقی


نواسہ رسولؐ نے اسلام کی سربلندی اور باطل نظام یذیدیت کے خلاف جہاد کے نتیجہ میں بے مثال لازوال قربانی پیش کی
سرزمین کشمیر اس وقت کربلا ثانی بن چکی، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کروایا جا ئے
قادرآباد (نمائندہ اوصاف) حضرت ا مام حسینؓ نے دشت ِ کربلا میں اپنے نہتے 72جانثاروں کے ہمراہ اسلام کی سربلندی حق کو صبح قیامت تک بلند کرنے اور باطل نظام یذیدیت کے خلاف جہاد کے نتیجہ میں بے مثال لازوال قربانی پیش کی اسلام کو حیات ابدی سے سرفراز کر دیا حریت و آزادی کی ایسی داستان رقم کی کہ قیامت تک مظلوم کو طاقت اور جابر کو عبرت کا نشان بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی ، مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیئر ، جماعت اسلامی کے امیر خان تنویر خان، مولانا شوکت عارف قادری و دیگر مقررین نے جامع غوثیہ قادرآباد کے مقام پر منعقدہ سالانہ عظیم الشان سید الشہداء امام حسین و یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ دھار شریف صاحبزادہ پیر عمر سلیمان نے کی کانفرنس میں عوام علاقہ ، علماء کرام، مشائخ عظام ، نعت خواں حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ ہر نیکی اچھائی حق سچ بلندی عظمت کردار طہارت تقوی کا نام حسین ہر بدی ، دہشت گردی، ظلم ، جبر، باطل قوت باطل نظام کا نام یزید ہے ۔ سرزمین کشمیر اس وقت کربلا ثانی بن چکی ہے 6ہفتوں سے زائد کشمیری مسلمانوں پر یزید وقت عالمی دہشت گرد مودی نے کرفیو کا نفاذ کر کے قیامت صغریٰ بپا کی ہوئی ہے حکمران صرف نعروں طفل تسلیوں سے کام لے رہے ہیں جہاد فرض ہو چکا فی الفور ریاست کی سطح پر اعلان جہاد کیا جائے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کروایا جا سکے عالم اسلام اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بے حس ضمیر مردہ ہو چکے ہیں اب کشمیریوں کو اعتبار پر بھروسہ کرنے کے بجائے خود علم جہاد بلند کر کے امام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزید وقت کا مقابلہ کرنا ہو گا اس حوالہ سے جمعیت علماء جموں و کشمیر جماعت اہلسنت و سنی تنظیمیں 21ستمبر کو حویلی دیگوار سے ایل۔او۔سی عبور کریں گے مورخہ 25ستمبر کو ضلع باغ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ آل پارٹیز کشمیر لبریشن الائنس کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس میں شرکت کے لیے تمام دینی ، سیاسی ، سماجی، مذہبی تنظیمیں بلا تفریق شرکت کریں گی اب وقت قریب آچکا ہے کہ دیوار برلن کی کی طرحدیوار برہمن کو بھی توڑ دیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کے مجبور و محکوم محصور مسلمانوں کی عملی مدد کی جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved