ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

حمیدہ سائنس کالج میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا انعقاد


حمیدہ سائنس کالج میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا انعقاد
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر محمود میموریل پبلک ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ حمیدہ سائنس کالج کے زیر اہتمام 6ستمبر کے حوالے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سابق وزیر برقیات راجہ فیصل ممتازراٹھور تھے اور اس تقریب کے صدر ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر پیر سید علی رضا بخاری تھے ۔ تقریب سے مقررین نے 6ستمبر کے حوالہ سے تفصیل سے روشنی ڈالی کہ 6ستمبر کیوں منایا جاتا ہے ۔اس روز افواج پاکستان نے بڑے اہم کارنامے سرانجام دیئے تھے ۔اس بھارت کو شکست فاش کیا تھا۔اس تقریب سے خطاب کرنے والوں میں راجہ فیصل ممتازراٹھور ،سید علی رضا بخاری ،پیر سید شبیر حسین بخاری ،راجہ سربلند خان راٹھور ،(ر) پرنسپل چوہدری محمد رفیق ،محمدعزیز فاروقی،محمد یونس راٹھور ،شیخ محمد عارف ،شیخ محمد خورشیدشامل تھے ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور شہدائے وطن کو سلام عقیدت پیش کیا۔آخر میں ادارہ کے بانی شیخ محمد افضل نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved