پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

نیلم ویلی کے بلدیاتی اداے سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ،غلام رسول


نیلم ویلی کے بلدیاتی اداے سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ،غلام رسول
بلدیاتی اداروں کے مفاد پرست ٹولے نے نیلم ویلی کو چراہ گاہ سمجھ رکھا ہے
نیلم (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے سینئر رہنماء غلام رسول مغل نے حکومتی ناکامی اور نیلم میں سیاسی بد نظمی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے مفاد پرست ٹولے نے پورے نیلم کے مفادات کو دائو پر لگا رکھا ہے ،من پسند افراد کو جعلی ٹھیکے اور سکیمیں عنایت کر کے نیلم ویلی کو چراہ گاہ سمجھ رکھا ہے ،سپیکر اسمبلی کی ناکام پالیسی سے نیلم ویلی کے بلدیاتی اداے سیاست کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،ضلع کونسل نیلم میں پبلک ڈاکو منٹ کی نقولات حاصل کرنے کیلئے درخواست دی جو کہ ابھی تک ایڈمنسٹریٹر نے دبا کر رکھی ہوئی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اور ڈویلپمنٹ بورڈ نے ٹھیکہ جات اور چونگیات پر ہر سال جعلی ورکچارج آرڈر کر کے خود قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،کمیشن کے عوض چلنے والے عوامی فلاحی اداروں پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو کبھی کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا ، گزشتہ سال کی ہونے والی آمدن کے تخمینہ کے حساب سے ٹھیکہ دیا جاتا ہے جبکہ ضلع کونسل میں من پسند افراد کو نوازنے کیلئے نواز اعوان نے کوڑیوں کے بھائو قریبی تعلق دار کو الاٹ کر دیا ہے اور لاکھوں کی کرپشن کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارہ جات کی کرپشن کے جملہ ثبوت اکھٹے کر کے عدالت اور دیگر اداروں میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،تاکہ سپیکر شاہ غلام قادر کے مرعات یافتہ اور مفاد پرست ٹولے کے کرتوتوں کو عوام کے سامنے لایا جا سکے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved