ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019


مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) شہری کو چھریاں مار کر زخمی کرنے اور ٹرانسپورٹر پر فائرنگ کرنے والا زاہد مغل عرف پلڑی کو تھانہ پولیس صدرنے گرفتار کر لیا، زمین کے تنازعے پر ملزم نے 4 ستمبر کی شام منیر احمد شیخ کو چھریوں کے وارکر کے زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا ، لاری اڈے میں جا کر 8 ستمبر کو رات دس بجے شیراز مغل پر فائرنگ شروع کر دی ، شیراز مغل اور اس کے ساتھی محفوظ رہے جسکے بعد صدر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ، زخمی ہونے والے منیر شیخ اور ٹرانسپورٹر شیراز مغل نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زاہد پلڈی عادی جرائم پیشہ ہے اس نے ہماری زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اپنا حق لینے پر اس نے یہ اقدام کئے ہیں ہمیں اس سے جان کا خطرہ ہے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اسے گرفتار تو کر لیا ہے ، ہم ایس ایس یس پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ہم پر قاتلانہ حملہ کرنے پر سزا دی جائے اور اسے پابند کیا جائے کہ وہ ہماری زمین پر کیا گیا ناجائز قبضہ چھوڑ دے ، پولیس اس کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے اسے غنڈہ ایکٹ میں چلان کرئے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved