ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019


صدر مسعود یورپین پارلیمنٹ کے اہم ارکان کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان یورپین پارلیمنٹ کے اہم ارکان کی دعوت پر بلجیم کے دار الحکومت برسلز پہنچ گئے۔ صدر آزاد کشمیر برسلز میں قیام کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے ارکان جاویر نارٹ، پارلیمنٹ میںپاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفیق محمد، جان ہاورتھ ، مائیکل گہلر، یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا سے ملاقاتوں کے علاوہ بیرونس نوشینہ مبارک سے بھی ملاقات کریں گے۔ جبکہ وہ برسلز میں بلجین نیشنل ٹیلی ویژن کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے انٹرویوبھی دیں گے۔ صدر آزادکشمیربلجیم میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کی طرف سے اپنے اعزازمیںعشائیہ میں شرکت کریں گے، جس میں کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوںگے۔ صدر سردار مسعود خان برسلز میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مختلف اجتماعات سے خطاب بھی متوقع ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved