ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

امن مذاکرات معطل کرناامریکا کو بھاری پڑے گا، طالبان


امن مذاکرات معطل کرناامریکا کو بھاری پڑے گا، طالبان
افغانستان میں قیام امن کیلئے ہمارے پاس جہاد اور مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں
کابل(نیوز ایجنسی) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان دیا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات معطل کرکے غلطی کی اور وہ اپنے فیصلے پر پچھتائے گا۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے ان کے پاس جہاد اور مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے افغانستان میں جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات کے لئےراضی نہیں تو وہ غیر ملکی فوجوں کے خلاف مسلح جنگ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
طالبان

© Copyright 2019. All right Reserved