ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار مفلوج کردیئے


غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار مفلوج کردیئے
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام الیکٹرانکس اشیاء کا استعمال ناممکن ہو کر رہ گیا
مظفرآباد( سٹی رپورٹر) واپڈا اور برقیات کی ملی بھگت ، دارالحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلانات کے برعکس واپڈا اور برقیات کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے دارالحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام الیکٹرانکس اشیاء کا استعمال ناممکن اور کاروبارزندگی معطل ہو کر رہ جاتا ہے جبکہ حکمران عوام کو واپڈا اور برقیات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔دارالحکومت مظفرآباد کے عوامی ،سیاسی، سماجی ، کاروباری حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر برقیات، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور دیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے
لوڈ شیڈنگ

© Copyright 2019. All right Reserved