ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

کربلا ، جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی


کربلا ، جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی
بغداد( نیوز ایجنسی) عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاں تلے کچلے گئے۔ عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔عراقی حکام کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔
زخمی

© Copyright 2019. All right Reserved