ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

جسٹس اظہر سلیم بابر نے قائم مقام چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا


جسٹس اظہر سلیم بابر نے قائم مقام چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
مظفر آباد (سٹاف رپورٹر )آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے سینئر جج جناب جسٹس اظہر سلیم بابر نے بدھ کے روزقائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں قائم مقام صدر ریاست سردار عامر الطاف نے معزز جج سے حلف لیا۔ حلف سے قبل سیکرٹری قانون،انصاف و پارلیمانی امور ارشاد قریشی نے جسٹس اظہر سلیم بابر کی بطور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھا۔ تقریب میں معزز جج صاحبان اور وکلاء کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ یادرہے کہ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ ایم تبسم آفتا ب علوی ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں۔
حلف اٹھا لیا

© Copyright 2019. All right Reserved