ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

کھوکھلے نعروں سے کھڑی کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،چوہدری رخسار


کھوکھلے نعروں سے کھڑی کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،چوہدری رخسار
لیگی حکومت نے تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں میرا جینا مرنا کھڑی کے عوام کے ساتھ ہے
میرپور(بیورورپورٹ) وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں سے کھڑی کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے آزادکشمیر میں لیگی حکومت نے تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں میرا جینا مرنا کھڑی کے عوام کے ساتھ ہے کھڑی میں پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے اربوں کے کام کروائے ہیں تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جاگتے میں خواب دیکھنے والوں کو حلقے کی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی مسترد کرینگے ن لیگ کے کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں انکے حقوق کا ہر محاذ پر تحفظ کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ چوہدری رخسار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے بلا تفریق تعمیر و ترقی کے کام کیے ہیں ان تین سالوں میں کیے گئے کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی کھڑی کے غیور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جارہے ہیں۔
،چوہدری رخسار

© Copyright 2019. All right Reserved