ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

چیمبر آف کامرس الیکشن، من پسند امیدواروں کی کامیابی کیلئے پلاننگ شروع


چیمبر آف کامرس الیکشن، من پسند امیدواروں کی کامیابی کیلئے پلاننگ شروع
بیس کمیپ کے اندر مفاد پرست اپنے اپنے الو سیدھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں
میرپور(ارشد محمود بٹ)آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کیلئے من پسند امیدواروں کی کامیابی کیلئے پلاننگ شروع، متنازعہ فہرست جاری کر دی گئی۔ چیمبر کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 18 امیدوار میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت اور دیگر عہدوں کیلئے بندربانٹ کا ڈرامہ تیار کر لیا گیا سیکرٹری چیمبر اور الیکشن کمشنر کی بجائے نامعلوم شخص نے فہرست جاری کر دی جس میں شامل لوگ اسکی اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ اوصاف ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس من پسند افرا د کو نوازنے کیلئے دوڑ دھوپ جاری ہے ایسے حالات میں جب مقبوضہ کشمیر میں بدترین حالات ہیں بیست کیمپ کے اندر مفاد پرست اپنے اپنے الو سیدھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اقتدار کیلئے دوڑ جاری ہے۔
پلاننگ

© Copyright 2019. All right Reserved