ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

حویلی، بجلی کا بحران ،24گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی


ڈبل
حویلی، بجلی کا بحران ،24گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی
نئے مہتمم برقیات نے چارج سنبھالتے ہی بدوں بجلی عوام کی کھال کھینچنے کے لیے کمر کس لی ہ
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلی میں بجلی کا شدید بحران ،24گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی ۔ماہ اگست میں حویلی میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ جاری رہی نئے ایکسین برقیات نے بدوں بجلی عوام کی کھال کھینچنے کے لیے کمر کس لی ۔مہینہ بھر بجلی نام کی کوئی چیز نہیں ۔ایوریج بلوں کی صورت میں عوام سڑکوں پر ہوں گے ۔اصلاح احوال کی جائے ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق حویلی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بجلی غائب ہے دوران ماہ اگست حویلی میں بجلی کا طویل بحران رہا ۔حویلی کے عوام کی بجلی کی بندش سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ذرائع کے مطابق نئے مہتمم برقیات حویلی نے چارج سنبھالتے ہی بدوں بجلی عوام کی کھال کھینچنے کے لیے کمر کس لی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق حویلی میں بجلی نہیں توبلات کیسے اور وہ بھی ایوریج بل عوام کسی طور پر بھی ایسی کوئی سازش قبول نہیں کریں گے ۔جو کہ عام آدمی کو متاثر کر کے پورے پونچھ ڈویژن کے لائن لاسز حویلی کے عوام سے پورے کیے جائیں ۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر بجلی کے بھاری بھر کم بلات عوام کو دیے گئے تو عوام کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرنے کے بجائے ایکس سی این برقیات کے دفتر کا گھیرائو کریں گے ۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے حویلی میں بجی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بجلی

© Copyright 2019. All right Reserved