ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم پہلی ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن


دوکالم
پہلی ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
مقابلوں میں 30 ممالک کی ٹیمیوں نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن جاپان نے حاصل کی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلوں میں 30 ممالک کی ٹیمیوں نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن جاپان نے حاصل کی۔ملائیشیا میں منعقد ہونے والی پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں ایشیا کے 30 ممالک کی ٹیمیوں نے حصہ لیا۔ میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔65کیٹیگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری قازقستان، چوتھی ملائیشیا اور 85 کیٹگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری چین اور چوتھی جاپان نے حاصل کی۔

© Copyright 2019. All right Reserved