بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم سرینا ولیمز کی شکست نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا


دوکالم
سرینا ولیمز کی شکست نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا
میچ کے دوران ملے جلے تاثرات بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے
لندن(سپورٹس ڈیسک) یو ایس اویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی شکست نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل اپنی دوست امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی 19 سالہ کینیڈین کھلاڑی بیانکا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ ہوگئیں۔شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نیویارک میں ویمنز سنگلز کا فائنل دیکھنے کے لیے گرانڈ میں موجود تھیں اور سرینا ولیمز کو سپورٹ کررہی تھیں۔میچ کے دوران ان کے ملے جلے تاثرات بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے، جیسے ہی سرینا ولیمز کوئی پوائنٹ حاصل کرتیں تو میگھن مرکل خوشی سے سرشار ہوکر تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں۔اس کے برعکس جیسے ہی کینیڈا بیانکا نے سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹس حاصل کیے تو میگھن کا چہرہ اترا ہوا دکھائی دیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved