بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم دوسرا ون ڈے ، آسٹریلین ویمن نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی


دوکالم
دوسرا ون ڈے ، آسٹریلین ویمن نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
شکست خوردہ ٹیم309رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی، ایلیسی پری میچ کی بہترین کھلاڑی قرار
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ایلیسی پری کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نیآئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 151رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ایلیسی پری کو ناقابل شکست 112رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 309رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بناکر میزبان ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 309رنز کا ہدف دیا۔ ایلیسی پری 112، الیسا ہیلے 58، بیتھ مونی 56رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور ایشلگ گارڈنر ناقابل شکست 57رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔جواب میں میزبان ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بناسکی ، کیشونا نائٹ 32رنز جبکہ گریمونڈ نے ناقابل شکست 31رنز بنائے۔ یوں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مسلسل دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو 151رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ایلیسی پری کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved