ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم روٹ کو کپتانی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ،جیفری بائیکاٹ


دوکالم
روٹ کو کپتانی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ،جیفری بائیکاٹ
کہیں کپتانی کی وجہ سے ان کی بیٹنگ تو متاثر نہیں ہو رہی ہے،سابق انگلش کپتان
لندن (سپورٹس ڈیسک)ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ کے لیجنڈری سابق ٹیسٹ کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں کینگروز نے 5 میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایشز برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کی بیٹنگ پرفارمنس اور کپتانی کی وجہ سے ان پر تنقید بڑھنے لگا ،سابق ٹیسٹ کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں ، انہوں نے کپتانی میں بہت مایوس کیا ہے۔جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ جو روٹ کو کپتانی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ کہیں کپتانی کی وجہ سے ان کی بیٹنگ تو متاثر نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو روٹ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے ، کوئی آسانی سے تنقید نہیں کرتا اسے کوئی بھی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تاہم مجھ دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کپتانی کی صلاحیتیوں میں یہ بہت پیچھے ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved