ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

سنگل کالم جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو دورہ بھارت کا آغاز کریگی


سنگل کالم
جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو دورہ بھارت کا آغاز کریگی
کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ پروٹیز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اکتوبر، دوسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔
shf/msb 1421

© Copyright 2019. All right Reserved