بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

سنگل کالم انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے


سنگل کالم
انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے
کولمبو (سپورٹس ڈیسک) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019 میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا گیارہواں میچ (آج) منگل کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر۔19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بارہویں میچ میں یو اے ای اور نیپال کی انڈر۔19 ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو آرام کا دن ہوگا۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 12 ستمبر کو کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں 13 ستمبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا آرام کا دن ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔
shf/msb 1421
***

© Copyright 2019. All right Reserved