ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان


دوکالم
ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان
میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستانی ٹیم ہوم اینڈ اوے بنیاد پر اپنے دونوں میچ سخت حریف ہالینڈ کے خلاف ہالینڈ میں کھیلے گی۔ میچز اکتوبر کے آخری ہفتے کے بعد متوقع ہیں۔ شیڈول کا اعلان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن حکام کریں گے۔ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔
ڈراز کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی مدمقابل ہوں گی۔ کینگروز اور جرمنی کے مقابلے جرمنی میں ہوں گے۔ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 25 سے 27 اکتوبر اور دوسرا میچ یکم سے تین نومبر کے درمیان ہوگا۔ میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved