بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

sp lead لیڈ چھ کالم (انڈر 19 ایشیا کپ) پاکستان نے کویت کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی


sp lead
لیڈ چھ کالم
(انڈر 19 ایشیا کپ) پاکستان نے کویت کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی
336رنز ہدف کے تعاقب میں شکست خوردہ ٹیم172پر ڈھیر ہوگئی،عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی انڈر19 ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک میچ میں کویت کی انڈر19 ٹیم کو 163 رنز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عرفان 63، محمد وسیم 55، حارث خان 53 اور فاحد منیر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پیر کو کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کویت انڈر 19 کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 336 رنز کا ہدف دیا۔ عرفان 63، محمد وسیم 55، حارث خان 53 اور فاحد منیر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کویت کے جاندو نے چار، عبدالصادق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کویت انڈر۔19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 43.4 اوورز میں 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ عبدالصادق نے 60 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم نے 4، محمد وسیم نے 3 اور ابو ہریرہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ یوں پاکستان کی ٹیم نے میچ میں کویت کی انڈر۔19 ٹیم کو 163 رنز سے شکست دے دی۔

© Copyright 2019. All right Reserved