بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

sp2 تین کالم (بنگلہ دیش کو شکست)افغانستان نے واحد ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کردی


sp2
تین کالم
(بنگلہ دیش کو شکست)افغانستان نے واحد ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کردی
398 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی، راشد خان کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک) کپتان راشد خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 224 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ راشد خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راشد خان نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش ٹیم 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پانچویں روز بھی بارش سے کھیل متاثر ہوا۔ راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شکیب الحسن 44 رنز بناکر آؤٹ ہائے۔ پیر کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں ٹیسٹ کے پانچویں روز چوتھے روز بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز سے اپنی دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو شکیب الحسن 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ بارش کے باعث میچ شروع ہونے میں تھوڑی تاخیر ہوئی تاہم میچ شروع ہوا تو شکیب اپنی گزشتہ روز کے سکور میں پانچ رنز کا اٖضافہ کرنے کے بعد 44 رنز بناکر ظاہر خان کی گیند پر افسر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، مہدی حسن 12 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ تیجل الاسلام نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ سومیا سرکار بنگلہ دیش کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ابراہیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نعیم حسن ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں بنگلہ دیش ٹیم 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں 224 رنز سے شکست دے دی۔ راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 ظاہر خان نے 3 جبکہ محمد نبی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ راشد خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved