بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم آغا ارشد 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ 16ستمبر سے شروع ہوگا


دوکالم
آغا ارشد 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ 16ستمبر سے شروع ہوگا
فارمیٹ میں ہاف ٹائم نہیں ہوتا ،میچ اکیس پوائنٹ پر مشتمل ہوتا ہے:محمود بٹ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی معاونت سے دوسراآغا ارشد علی میموریل 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ لاہور میں 16 تا 21 ستمبر 2019 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شروع ہوگا۔ لاہور باسکٹ بال کے سیکرٹری محمود بٹ کے مطابق ہر ٹیم تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ۔اور تین اے سائیڈ دنیا بھر میں کھیلی جا رہی ہے اس فارمیٹ میں چا رکھلاڑی ہوتے ہیں ایک کھلاڑی ریزرو ہوتا ہے ۔جبکہ اس فارمیٹ میں ہاف ٹائم نہیں ہوتا بلکہ میچ اکیس پوائنٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو ٹیم اکیس پوائنٹ پہلے کر لے گی جیت اس کا مقدربنے گی ایونٹ میں بیس سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔محمود بٹ نے کہا کہ لاہور ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے 3×3 دوسرا آغا ارشد علی میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں لاہور ڈویژن کی تمام کلبوں کے کھلاڑیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تمام میچز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں کوئی محکمانہ کھلاڑی شرکت نہیں کر سکتا۔ ھر ٹیم چار چار کھلاڑیوں پر مشتمل ھوگی۔ آنٹری فیس مبلغ 1000/- روپے ھو گی۔ اس ٹورنامنٹ کے پیٹرن ان چیف خالد بشیر ہونگے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved