ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

سنگل کالم ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز 14ستمبر سے ہوگا


سنگل کالم
ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز 14ستمبر سے ہوگا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آسڑیلیا اور انگلینڈ طرز کی ڈومیسٹک کر کٹ کا آغاز 14ستمبر سے ہوگا۔ جس کے لئے تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم میں کل جوائننگ دیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے فارمیٹ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے 6 ایسوسی ایشنز کی کرکٹ ٹیموں کا سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی سے ہوگا۔جس میںتمام قومی کھلاڑیوں کو شرکت کا پابند کیا گیا ہے جس کو کر کٹ حلقوں نے پی سی بی کا اچھا اقدام قرار دیا ہے ۔کیونکہ اس سے قبل قومی کھلاڑی ڈومسٹک کر کٹ کھیلنا چھوڑ گئے تھے .بورڈ کے اس ادقدام کو سراہتے ہوئے کر کٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈومسٹک کر کٹ میں دلچسپی پیدا ہوگی ۔سیزن کے لئے تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیموں کی قیادت سونپی گئی ہے۔


© Copyright 2019. All right Reserved