ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم باکس فیم آرمی کپ،فیم سپورٹس ایف سی فائنل میں داخل


دوکالم باکس
فیم آرمی کپ،فیم سپورٹس ایف سی فائنل میں داخل
دوسرے سیمی فائنل میں سبزہ زار فٹبال کلب کو شکست ہوئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیم آرمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس ایف سی نے سبزہ زار فٹ بال کلب کو 0-3 سے ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے میدان پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس کے احمد نے میچ کے 7ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ میچ کے 37ویں منٹ میں احمد نے ایک اور گول کرکے فیم سپورٹس کی برتری دو صفر کردی۔ فیم سپورٹس نے دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور 64ویں منٹ میں کپتان عثمان کے گول کی بدولت سبزہ زار ایف سی پر اپنی برتری تین صفر سے مزید مستحکم کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر نے فیم سپورٹس ایف سی کے کھیل کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی۔ فائنل میں فیم سپورٹس کا مقابلہ لمز یونیورسٹی کو شکست دینے والی فیم اکیڈمی سے ہوگا۔




© Copyright 2019. All right Reserved