بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دوکالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اربوں روپے خسارے کا سامنا


یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اربوں روپے خسارے کا سامنا
نجی سیکٹر کو کریڈٹ کی مد میں اربوں روپے ادائیگی سے انکار کر دیا
لاہور(خبرنگار)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ،نجی سیکٹر کو کریڈٹ کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق کارپوریشن مالی بحران پر قابو پانے کیلیے ملک بھر میں سیکڑوں اسٹور بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پہلے مرحلے میں کم سیل والے سٹور بند کر دیے گئے اب تک شیخوپورہ، بھکر، ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں میں 28 اسٹور بند کردیے گئے ہیں، مزید اسٹور بند کرنے کا عمل جاری ہے۔دوسرے مرحلے میں گجرات ساہیوال اوکاڑہ حیدرآباد شامل ہیں دسمبر سے قبل ایک ہزار سٹور کو بند کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے والے اسٹوروں کو منافع بخش اسٹوروں میں ضم کیا جائے گا، ایک لاکھ سے کم سیل والے اسٹوروں کو منافع بخش اسٹوروں میں ضم کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سہ ماہی بنیادوں پر کا کر دگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹور بند کرے گی زرائع کے مطابق سٹور کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فاصلہ نہیں کیا گیا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز

© Copyright 2019. All right Reserved