ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

محرم جلوسوں کی خود مانٹیرنگ کروں گا، آئی جی سندھ


محرم جلوسوں کی خود مانٹیرنگ کروں گا، آئی جی سندھ
کنٹی جینسی پلان پر عملداری اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نواوردس محرم کے مرکزی جلوسوں کی میں بذات خود مانیٹرنگ کرونگاآئی جی سندھ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی کماند اینڈ کنٹرول سینٹر سے بعد از مانیٹرنگ وقتاَ فوقتاَ جاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرسیدکلیم امام،تمام ایس ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز علاقوں میں مسلسل اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں،جلوسوں مجالس سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کے ساتھ ساتھ اپنی پوزیشن بھی متعلقہ وائرلیس بیس پر نوٹ کرائیں، تمام اہم پوائنٹس اور مقامات پر پولیس ڈپلائمنٹ کو چیک کرنے اور بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے،تھانہ جات کی سطح پر پولیس ڈپلائمنٹ کو طعام اور پینے کے پانی کی سہولیات کا بھی خیال رکھا جائے،محرم کنٹی جینسی پلان پر عملداری اقدامات میں کوئی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی،سندھ پولیس اگلے احکات تک ریڈ الرٹ ہے۔
آئی جی سندھ

© Copyright 2019. All right Reserved