ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

کراچی میں مختلف حادثات،خاتون سمیت 3جاں بحق،7زخمی


کراچی میں مختلف حادثات،خاتون سمیت 3جاں بحق،7زخمی
منگھوپیر میں کار نے راہ گیر کچل ڈالا، قائد آباد سے نومولود بچے کی لاش برآمد
ماربل فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18سالہ جمال جاں بحق ہو گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے،قائد آباد سے نومولود بچے کی لاش پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس اورنگی کٹ پر تیز رفتارنامعلوم گاڑی نے 30 سالہ راہگیر اورنگزیب ولد حاجی سعید خان کو کچل کر ہلاک کردیا اور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،متوفی خیر آباد گوٹھ کا رہائشی تھا۔عزیزآباد کے علاقے غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ نامعلوم جاں بحق ہوگیا،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ماڑی پور روڈ پیپلزگراونڈ کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ خاتون روزینہ زوجہ مہتاب زخمی ہو گئی۔گلبائی پل پر تیز رفتار رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 6افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں واقع نفیس ماربل فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18سالہ جمال ولد جان عالم جاں بحق ہوگیا ،متوفی اورنگی ٹاو¿ن کا ہی رہائشی ہے۔شاہ لطیف ٹاﺅن کے علاقے قائدآباد مرغی خانہ پل کے قریب کچراکنڈی سے نومولود بچے کی لاش پائی گئی جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد فلاحی ادارے کے سردخانے میں رکھوا دی۔
جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved