بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

محرم الحرام ہمیں ضبط،تحمل اور بر داشت کا درس دیتا ہے،خالد مقبول


محرم الحرام ہمیں ضبط،تحمل اور بر داشت کا درس دیتا ہے،خالد مقبول
چودہ صدیاں قبل امام حسینؓ نے اپنے خون سے جس چراغ کو روشن کیا وہ دنیا میں پھیل چکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر وفاقی وزیر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے یوم عاشورکے موقع پرقوم کے نا م پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں ضبط،تحمل اور بر داشت کا درس دیتا ہے۔ حضر ت امام حسین ؑ اور ان کے خا ندان کی قربانی ہمیں جذبہ ایثار اختیار کر نے کی طرف مائل کرتی ہے۔ جن مقاصد کیلئے امام حسین ؑ نے اپنی اور اپنے گھر کی قربانی د ی وہ یہ ثابت کرتی ہے کہ باطل قوتوں کے سامنے سر کٹانا تو گوارہ ہے لیکن سر جھکایا نہیں جاسکتا۔آج سے چودہ صدیوں قبل اما م حسین ؑ نے اپنے خو ن سے جس چراغ کو روشن کیا تھا وہ آج بھی پو ری دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک وقوم کی بقاء کیلئے اور باطل قوتوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے امام حسین ؑ کی پیروی کر یں۔
خالد مقبول

© Copyright 2019. All right Reserved