بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

پنجاب ، محکموں میں کرپشن کیخلاف ن لیگ نے تحریک التواء اسمبلی میں جمع کرا دی


لاہور(نیوز ایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کہ مطابق محکمہ اینٹی کرپشن اختیارات کے باوجود سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل نہ کرسکا ،صوبائی محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے اربوں روپے کے اثاثے بنا لئے مگر احتسابی عمل صرف باتوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، بورڈ آف ریونیو ،پنجاب پولیس ،ایجوکیشن ،سٹی ڈسٹرکٹ ،پی ایچ اے،ایل ڈبلیوایم سی، اوقاف، فوڈ اتھارٹی، ایکسائز اور دیگر محکموں کے ملازمین نے اثاثے بنائے ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے کہامحکمہ کو کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف شکایت وصول ہوتو کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
تحریک التواء جمع

© Copyright 2019. All right Reserved