بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی سے 1500 سے زائد افراد متاثر


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس نے 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنایا، ان متاثرین میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ متاثرین میں 20 سے 29 سال تک کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مچھر مار ادویات کا استعمال کریں، اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں
کراچی ڈینگی

© Copyright 2019. All right Reserved