ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

راولپنڈی،غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پر مقدمہ درج

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جعفر شاہ ودیگر کے خلاف کارروائی کی گئی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریس کورس پولیس کی نیشنل ایکشن کے تحت کاروائی، امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے گلی نمبر 16 پیپلز کالونی غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پرسید جعفر حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سید جعفر حسین شاہ، اس کے بیٹے بابر شاہ، جابر شاہ معہ نامعلوم افراد کے خلاف غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا، سید جعفر حسین شاہ کو تھانہ ریس کورس کی طرف سے تنبیہ کیا گیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا جس نے امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی جس پر سی پی اوراولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کو مذکورہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ریس کورس میں سید جعفر حسین شاہ ودیگرکے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔
مقدمہ درج

© Copyright 2019. All right Reserved