ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

پی آئی اے کے مسافروں کیلئے آن لائن ٹیکسی کی فری سروس

کریم گھر سے ائیرپورٹ اوروہاں سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی
اسلام آ با د (نیوز ایجنسی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں اب آن لائن ٹیکسی کریم کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر ستخط ہوئے ہیں۔ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے سوشل میڈیا اکانٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کریم حکام کے اقدام کو سرا ہا ہے۔
فری سروس

© Copyright 2019. All right Reserved