ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

آئی جی پولیس محکمے کو چلانے کے متحمل نہیں،مستعفی ہو جائیں ،ن لیگ

ہٹلر وزیر اعظم نے پنجاب پولیس کو بھی شہریوں کیلئے نازی فورس بنادیا ہے
ہفتے کے دوران دس سے زائد پولیس گردی کے واقعات سامنے آچکے ہیں،عظمی بخاری
لاہور(نیوز ایجنسی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے آئی جی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس جیسے محکمے کو چلانے کے مزید متحمل نہیں رہے،پنجاب پولیس بے گناہ شہریوں کیلئے جلاد کا روپ دھار چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں دس سے زائد پولیس گردی کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔دو دن پہلے بابا فرید کے مزار پر پولیس نے پھر زائرین پر لاٹھی چارج کیا ہے اور زائرین پر لاٹھی چارج وی آئی پی شخصیت کو بہشتی دروازے سے داخل کرنے پر کیا گیا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز بھی نشے میں دھت ایس ایچ او نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔مسلم لیگ (ن)پنجاب پولیس کے نازی ازم کی شدید مذمت کرتی ہے۔پاکستان کے ہٹلر وزیر اعظم نے پنجاب پولیس کو بھی شہریوں کیلئے نازی فورس بنادیا ہے۔آئی جی پنجاب امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں ،اخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے۔
ن لیگ

© Copyright 2019. All right Reserved