ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

امریکہ افغانستان میں عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا،حافظ حسین احمد

ٹرمپ نے بھارت کوخوش کرنے کے لئے طالبان سے معاہدے کو ختم کیا

اسلام آباد(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اورممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ امریکہ افغانستان میں باعزت پسپائی کے بجائے اب شرمناک اورعبرتناک شکست سے دوچار ہوگا، ٹرمپ نے بھارت کوخوش کرنے کے لیے طالبان سے طے شدہ معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرکے ثابت کیا وہ اب بھی خطے میں بھارت کو چودھراہٹ دینا چاہتاہے۔ وہ پیر کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہر دور میں امریکہ کی دوستی کے سوراخ سے اپنے آپ کو ڈسوانے کے باوجود امریکی غلامی کا طوق اپنے گلے میںڈالے رکھاہے جبکہ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کا تکون سقوط ڈھاکہ سمیت ہرسانحہ میں پاکستان اوراسلام دشمنی میں مصروف رہاہے ، حافظ حسین احمدنے کہاکہ افغانستان کے میدان جنگ کی طرح مذاکراتی میز پر بھی طالبان نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو شکست دیدی ہے ، انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اپنی باعزت پسپائی اور واپسی کاسنہرا موقع گنوادیاہے، اب انشاء اللہ وہ مزید عبرت اور رسوائی کانشان بنے گا۔
حافظ حسین

© Copyright 2019. All right Reserved