بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

بھارت میں امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا گیا

ریاست ہریانہ میں نمازی صبح گئے تو ملحقہ گھر میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں
عرفان نے زمین تنازعہ پر دو گروپوں کو جھگڑا ختم کرنے کا کہاجس پر دھمکی ملی تھی


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع سونی پت کے علاقے ملک مجری میں مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین عرف مینا کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب نمازی صبح نماز کیلئے مسجد میں گئے تو ملحقہ گھر میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، امام مسجد نے ایک سال قبل ہی شادی کی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا اور امام مسجد نے انہیں تنازع ختم کرنے کا کہا تھا، جس پر ایک گروپ نے انہیں دھمکی دی تھی، ممکن ہے کہ اسی گروپ کے افراد نے امام مسجد اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا ہو۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ چکی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
قتل



© Copyright 2019. All right Reserved