بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

برٹش ائیرویز کے پائلٹس کی ہڑتال,1700پروازیں منسوخ,مسافر خوار

معافی نہیں مانگیں گے،کسٹمرز کوپریشانی سے بچا سکتے ہیں، ترجمان ائیر ویز
لندن(نیوز ایجنسی ) برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی جس کے باعث ائیرلائن کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے دنیا بھر میں موجود 4300 پائلٹوں نے 9 ماہ کی تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے جس کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے 3 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔برطانوی ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے تین سال بعد تنخواہوں میں 11.5 فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
برٹش ائیرویز

© Copyright 2019. All right Reserved