ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا

خودکشی کی وجہ غربت،بے روزگاری،گھریلو نا چاقی ،محبت میں ناکامی شامل ہیں
ہارون آباد (نیوز ایجنسی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا عالمی دن (آج)10 ستمبر کو منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کا اصل مقصد خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لئے عوام لناس میں شعور اور آگاہی اجاگر کر نا ہے ایک رپورٹ کے مطا بق دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ خودکشی کرتے ہیں بعض ممالک تو ایسے ہیں جن میں خودکشی کی کے واقعات حادثات میں مر نے والوں سے بڑ ھ جاتی ہے دنیا بھر میں زیادہ تر خودکشی کر نے والوں میں پندرہ سال سے چالیس سال کی عمر کے لوگ شامل ہیں ایک محتاط اندازے کے مطا بق پاکستان میں سال بھر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ خودکشی کرتے ہیں پاکستان میں خودکشی کے زیادہ واقعات پنجاب اور سندھ میں ہوتے ہیں جن میں غربت،بے روزگاری،گھریلو نا چاقی ،محبت میں ناکامی ،عزت کی پامالی ،بدنامی کا خوف،نا انصافی،حساس طبعیت ذہنی عدم توازن جیسی وجوہات ہیں
خود کشی کی روک تھام

© Copyright 2019. All right Reserved