بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

لیڈی کانسٹیبل فائزہ ویڈیو بیان دینے کے بعد گھر کو تا لا لگا کر غائب

خاتون ذہنی دباؤ کا شکار ،فائزہ کہاں گئی؟ پولیس بھی اس حوالے سے بے خبر
لیڈی کانسٹیبل کا تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا، ویڈیو پیغام کے ذریعے استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا، ترجمان پولیس
فیروزوالا (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ، ویڈیو بیان دینے کے بعد گھر کو تالہ لگا کر غائب ہو گئی۔لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں گئی؟ پولیس بھی اس حوالے سے بے خبر ہے۔ خیال رہے کہ کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر پولیس کی نوکری سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلا ذہنی طور پر ٹارچر کر رہے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہاں جاؤں؟گزشتہ روز لیڈی کانسٹیبل فائزہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میں نے پولیس فورس خدمت کے تحت جوائن کی لیکن چھپڑ مارنے کے معاملے میں مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ میں محکمہ پولیس سے استعفی دے رہی ہوں۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا، زبانی یا ویڈیو پیغام کے ذریعے استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ لیڈی کانسٹیبل فائزہ وکلا کی طرف سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
لیڈی کانسٹیبل



© Copyright 2019. All right Reserved