بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ڈاکٹر رتھ فائو کی 90 ویں سالگرہ،گوگل نے ڈوڈل ان کے نام کردیا


کراچی(نیوز ایجنسی ) گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاو کی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاو کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاو کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر رتھ فاو

© Copyright 2019. All right Reserved