بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

سلیکٹڈ وزیراعظم عملی طور پرریاست کوفہ پر عمل پیرا ہیں، پیپلزپارٹی

پنجاب پولیس وزیراعظم کے کردار کی پیروی کر رہی،ا سی لئے واقعات ہو رہے ہیں
سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے مزید غلطیاں کر رہے ہیں، نفیسہ شاہ


اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی پارلیمٹیریز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سابق امریکی صدر کا قول دہرانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے مزید غلطیاں کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کا قول و فعل تضادات کی داستان ہے۔ وہ دعویٰ تو ریاست مدینہ کی کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ریاست کوفہ پر عمل پیرا ہیں۔ ان کی ضد اور انا نے ملکی معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کے قانون شکنی کے واقعات اس لئے ہو رہے ہیں کیونکہ پولیس وزیراعظم کے کردار کی پیروی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم ریاست کے اہلکاروں کے ہاتھوں بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ بدتمیزی کرائیں گے تو پولیس عام شہریوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم پارلیمنٹ کا احترام نہیں کریں گے تو ہر سطح پر قانون شکنی نظر آئے گی۔
پیپلزپارٹی


© Copyright 2019. All right Reserved