ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

چاغی ، پاک ایران کارگو ٹرین کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حادثے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا
کوئٹہ (نیوز ایجنسی )ایران سے پاکستان جانے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں،تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریلوے ذرائع نے بتا یا کہ پاک ایران کارگو ٹرین ایرانی کے شہر میرجاوا سے کوئٹہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے
کارگو ٹرین حادثہ

© Copyright 2019. All right Reserved