بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

امریکہ اور طالبان کو آج نہیں تو کل مذاکرات کرنا ہوں گے، سوری

کشمیر ہماری شہہ رگ ، مظلوم کشمریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، خطا ب
اسلام آباد ( وقائع نگار ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے امریکہ اور طالبان کو آج نہیں تو کل مذاکرات کی جانب لوٹ کے آنا ہوگا امن کی جانب بڑھنے کا راز مذکرات کی میز میں ہی پوشیدہ ہے جس نے ادھر سے ہی آشکار ہونا ہے کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور مظلوم کشمریوں کو استصواب رائے کا بنیادی حق دلانے کے لیے 22کروڑ کی شیر دل قوم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے لے لیے تیار اور بے تاب ہے، ان خیالات کا اظہار نھوں نے یوم دفاع پاکستان کے ہیرو چوہدری محمد اکثر شہید کی 54،ویں برسی کے موقع پر منقعدہ تقریب سے اپنے صدارتی خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے طالبان سے مذکرات معطل کرنا تباہی کے دہانے پر کھڑے افغان مسلے کا حل نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ سلگتےافغانستان کا پائیدار حل مذکراتی عمل سے ہی نکلے گا مذاکرات کی ٹیبل پر آئے بغیر دونوں فریق قیام امن کا نئے روڈ میپ کا نیا ایونیو چاک آوٹ نہیں کرپاہیں گےڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دنیا کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے مسلے کا حل بات جیت سے ہی نکلا ہے اور میں پر امید اور پرعزم ہوں کہ افغانستان کے مسلے کا حل بھی بات جیت کے عمل سے ہی نکلے گ تقریب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیر نقیب الرحمان ، تحریک نوحوانان پاکستان عبداللہ حمید گل ،راجاویداخلاص ،چوہدری محمد عظیم ،قاری نجم مصطفی چوہدری صفدرحسین ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
سوری

© Copyright 2019. All right Reserved